بڈگام / /پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش نے ٹیکسٹائیل حکومت ہند اور ضلعی انتظامیہ بڈگام کے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب کرافٹ ٹورسٹ وِلیج کانیہامہ میں 7 ویں قومی ہینڈ لوم ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیلنجز ہیں کہ ڈیزائینز کو عصری ہونا چاہئیے اور تمام ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات بنائی جائیں ۔ دن بھر جاری رہنے والی تقریب میں ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس محمود احمد شاہ بطور میزبان اور اکرم اللہ ٹاک اے ڈی سی بڈگام بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ موجودہ منظر نامے میں بُننے والوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ دُنیا بدل گئی ہے اور صارفین کے پاس وسیع اختیارات اور انتخاب دستیاب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر آگاہی پر توجہ دی جائے گی کیونکہ موجودہ حالات میں تشہیر اور مظاہرہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مصنوعات کی فروخت میں اہم ستون ثابت ہو رہا ہے ۔ کرافٹ ولیج کانیہامہ کے بارے میں رنگن پرکاش نے کہا کہ گلمرگ کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام کو جوڑنے والے اہم مقام پر واقع ہونا ، یہ ہمارا مقصد ہو گا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی سیاح جو گلمرگ کا دورہ کرتا ہے وہ بھی یہاں آئے اور اس مرکز کا دورہ کرے ۔ یہ دورہ نہ صرف خریداری کو بڑھاوا دے گا بلکہ یہ عالمی سطح پر اس مشہور مصنوعات کی تشہیر کو بھی بڑھائے گا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم نے کرافٹ ولیج کانیہامہ کے قیام پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اے ڈی سی اکرم اللہ ٹاک نے اس موقع پر کہا کہ کانیہامہ کرافٹ ولیج پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے باقی 10 فیصد کام دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 2.59 کروڑ روپے پراجیکٹ لاگت میں سے اب تک 1.3 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ اس سے قبل اپنی آمد پر پرنسپل سیکرٹری نے ہاتھوں کی بُنائی کی مصنوعات کیلئے کئی قومی ایوارڈ جیتنے والوں کے قائم کردہ سٹالوں کا معائینہ کیا ۔










