بی ایس ایف اور دیگر ایجنسیاں انسداد منشیات کے مختلف محکموں کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت میں چوکس / ترجمان
سرینگر // پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ سیکورٹی ایجنسیوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات کیلئے لاگو ہونے والے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے بعد 60 دنوں میں بی ایس ایف نے ہند پاک بین الاقوامی سرحد کے ساتھ 49 ڈرون یا تو مار گرائے یا برآمد کیے ہیں۔سی این آئی کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر ڈرون کی سرگرمیاں میں آئے روز اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ پنجاب سیکٹر میں بین اقوامی سرحد پر ڈرون کی زیادہ سرگرمیاں دیکھی گئی ہے اور بی ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار پر اگر نظر ڈالی جائے تو اس کے مطابق ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد 49مرتبہ بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی سرگرمیاں ہوئی ہے جس دوران کئی ایک تو نیچے گر آیا گیا جبکہ دیگرا ن ایسے بر آمد ہوئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے علاقے اور کچھ راجستھان میں جنوری سے مئی کے عرصے میں 2022 سے لے کر اب تک تقریباً 13 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔بی ایس ایف کے ذریعہ تیار کردہ ڈیٹا سیٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے 16 مارچ سے اب تک کل 49 ڈرون، یا یو اے وی، کو یا تو مار گرایا گیا یا برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ریکوری، 47، پنجاب میں ہوئی، سرحدی ریاست جو اپنی 13 لوک سبھا سیٹوں کے لیے یکم جون کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے گی۔پنجاب میں، امرتسر سیکٹر میں سب سے زیادہ ریکوری ہوئی، اس کے بعد فیروز پور، گورداسپور اور ابوہر، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے۔بی ایس ایف کے مطابق ’’انسانی ذہانت اور تکنیکی آلات دونوں کا استعمال ان غیر قانونی ڈرونز کو ڈاؤن یا ٹریک کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ سیکورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں کیونکہ یہ منشیات اور اسلحہ بھی ساتھ لاتے ہیں۔پنجاب میں تعینات بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ بی ایس ایف اور اسدیگر ایجنسیوں، جیسے پنجاب اور راجستھان پولیس، انسداد منشیات کے مختلف محکموں وغیرہ نے، اضافی چوکسی اختیار کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے پیش نظر ڈرون کو ٹریک کرنے کی کوشش تیز کردی ہے تاکہ ان انتخابات کا عمل خراب نہ ہو۔ جو کبھی کبھی منشیات اور ہتھیاروں کو بھی دھکیل دیتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جبکہ 2022 میں جنوری سے 14 مئی کے دوران اس سرحد سے صرف چھ ڈرون مار گرائے گئے یا برآمد کیے گئے، 2023 میں یہ بڑھ کر 14 ہو گئے، اور اسی عرصے میں 2024 میں 75 ہو گئے جو کہ 2022 سے تقریباً 13 گنا زیادہ ہے۔ پورے 2022 میں مجموعی طور پر 22 ڈرونز کو گرایا یا برآمد کیا گیا جب کہ 2023 میں یہ تعداد 119 تھی۔










