پانچ اگست کا دن جموں و کشمیر کے لئے کالا دن : محبوبہ مفتی

چھینی گئی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے:عمر عبد اللہ

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدرو سابق وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر محبوبہ مفتی نے جمعہ کودفعہ370کے خاتمے کی تیسرے سال کے موقعے پر کہا پانچ اگست کا دن جمو ںو کشمیر کے لئے کالا دن ہے اور اسی دن جموںو کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو غیر آئینی طور ختم کیا گیا تھا۔ادھر جموںو کشمیر نیشنل کانفرنسن کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ چھینی گئی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جمو ںو کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔پی ڈی پی صدر نے کہا آج کا دن ملک اور جموں وکشمیر کے لئے کالا دن ہے کیونکہ اسی دن غیر آئینی طور ہماری خصوصی پوزیشن کو ہم سے چھین لیا گیا‘اورملک کے اْس آئین کی دھجیاں اڑا لی گئیں جس نے ہمیں یہ جھنڈا اور آئین دیا تھا‘۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ جو ترنگا آج لوگ شان سے لہراتے ہیں یہ لوگ اس کو بدل کر آپ کے ہاتھوں میں بھگوا جھنڈا دینا چاہتے ہیں پھر آپ ہوش میں آؤ گے‘۔اور یہ لوگ ملک کو مذیب کی بنیادوں پر تقسیم کرکے ایک مذہبی ملک بنایا چاہتے ہیں‘۔پی ڈی پی صدر نے کہا ہم نہ صرف جموں وکشمیر سے چھینی گئی خصوصی پوزیشن واپس لائیں گے بلکہ کشمیر مسئلے جس کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، ملک کے جوانوں نے شہادتیں دیں، کے حل کے لئے بھی ان لوگوں کو مجبور کریں گے۔ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم جموں کشمیر سے چھینی گئی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدو جہد کا یہ سفر طویل اور پیچ دار ہوسکتا ہے لیکن ہم اس کو ترک کرنے والے نہیں ہیں۔این سی نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں لکھا ہے کہ 5 اگست 2019 کو جو کچھ جموں وکشمیر کے ساتھ کیا گیا ہم اس کو چلینج کرنے کے لئے تمام اA?ئینی و قانونی وسائل کو بروئے کار لا کر پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے‘۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموںو کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ۵ اگست 2019کے روز ختم کیا گیا تھا اور یہاں تمام مواصلاتی نظام کو بند کیا گیا تھا جبکہ پورے کشمیر میںکرفیو کا نفاذ میں عمل میں لایا گیا ہے ۔