سری نگر//سری نگر کے پاندریٹھن علاقے میں ایک سشسترا سیما بل (ایس ایس بی) کا ایک جوان عمارت سے گرنے سے ہلاک ہو گیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہSSBکی151ویں بٹالین کاایک کانسٹیبل انوج کمار پاندریٹھن سری نگر میں جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت سے گر گیا۔انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے کرمزیدتحقیقات شروع کردی










