پاسپورٹ بنوانا یا تجدید اب مہنگی ہوگئی ‘ عام فیس 2500 روپئے

پاسپورٹ بنوانا یا تجدید اب مہنگی ہوگئی ‘ عام فیس 2500 روپئے

نئی دہلی/یو این آئی//حکومت نے یکم جولائی سے پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کروانے کی فیس میں اضافہ کر دیا ۔وزارت خارجہ نے آج ایک اعلامیہ جاری کیا۔ اس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے عام 36 صفحات کا نیا پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کیلئے عام فیس 2,500 روپے ہوگی۔ فی الحال اس کیلئے 1,500 روپے ہوتے ہیں۔ اسی طرح، 60 صفحات والے پاسپورٹ کیلئے عام فیس دو ہزار سے بڑھ کر 3,500 روپے ہو جائے گی۔ پاسپورٹ گم یا خراب ہونے پر 36 صفحات کے پاسپورٹ کیلئے عام فیس اب پانچ ہزار روپے ہوگی جو ابھی تین ہزار روپے ہے ۔ پاسپورٹ گم ہونے یا خراب ہونے پر 60 صفحات کے پاسپورٹ کیلئے عام فیس چھ ہزار روپے ہوگی۔نابالغ کیلئے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی عام فیس اب 1,750 روپے ہوگی جو ایک ہزار روپے ہے ۔ وہیں، نابالغ کیلئے 60 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 4,250 روپے ہوگی۔ ان تمام خدمات کیلئے اضافی تتکال فیس دو ہزار روپے سے بڑھا کر 2,500 روپے کر دی گئی ہے ۔