پارلمینٹ کے 400سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ مثبت
سری نگر / /پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31جنوری کو شروع ہونے والا ہے اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا تاہم بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے تا 11 فروری تک چلے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 1414 مارچ کو دوبارہ شروع ہوگا اور 8 اپریل تک چالو رہے گا۔کے این ایس سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ گوند 31 جنوری کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے جبکہ حکومت یکم فروری کو مالی سال3 2202.2کا بجٹ پارلمنٹ میں پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق کہ پارلمینٹ کا 256 واں اجلاس پیر یعنی 31جنوری کو شروع ہوگا ا اور سرکاری ضروریات کے تحت یہ اجلاس جمعہ 8 اپریل کو ممکنہ طور پر اختتام ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور اس مدت کے دوران چیئرمین راجیہ سبھا کو فروری 11کو ملتوی کرنے کریں گا تاکہ وہ پیر مارچ 14کو دوبارہ جمع ہوں۔ ذرائع کے مطابق کہ وزارت پارلیمانی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سے متعلقہ پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کو وزارتوں/محکموں سے متعلق گرانٹس کے مطالبات پر غور کرنے اور اپنی رپورٹیں تیار کرنے کے قابل بنانے کے لیے 14۔ 18 مارچ کو ہولی کے موقع پر کوئی اجلاس نہیں ہوگا تاہم خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ راجیہ سبھا میں منگل یعنی یکم فروری کو صبح 11 بجے لوک سبھا میں پیش ہونے کے بعد رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں پارلیمنٹ کے 400 سے زائد ملازمین علم گیر وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور انکے ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور اس سلسلے میں راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور دونوں ایوانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ-19وبائی امراض کے درمیان پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں کے کام کاج کو آسانی سے چلانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں تاکہ کسی روکاٹ کے بغیر ہی بجٹ اجلاس منعقد ہوسکے۔ذرائع کے مطابق کہ بجٹ اجلاس سے قبل ہی کویڈ-19 کے حوالے سے تم تر انتظامات کئے جارہے ہیں اور کویڈ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کیلئے تمام تر وسائل برائے کار لائے جارہے ہیں تاکہ علم گیر وبا کورونا وائرس سے کسی قسم کی روکاٹ پیدا نہ ہو جائے اور دونوں ایوانوں کے ممبران پارلیمنٹ اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا سیکریٹریٹ میں مامور ملازمین کو کویڈ-19سے بچنے کے لئے انتہائی غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں۔










