ٹیم جموں و کشمیر نئی دہلی میں اِنڈیا سکل مقابلہ 2024 ء میں حصہ لے گی

نئی دہلی / / ملک کا سب سے بڑا سکل ایونٹ اِنڈیا سکلز کمپی ٹیشن 2024 ء نئی دہلی میں شروع ہونے والا ہے۔اِس چار روزہ میلے میںزائد اَز 30 رِیاستوںاور یوٹیز کے 900 سے زیادہ طلبأ اور 400 صنعتی ماہرین حصہ لیں گے۔ یہ مقابلہ روایتی دستکاری سے لے کر جدید ٹیکنالوجی تک 61 سکلز پر مشتمل ہے۔ جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن کے زیر اہتمام 8 اکیڈمک پارٹنر اِداروںجیسے یونیورسٹی آف کشمیر، سینٹرل یونیورسٹی جموں، این آئی ٹی سری نگر، این آئی ایف ٹی سری نگر، آئی ایچ ایم سری نگر، گورنمنٹ پولی تکنیک جموں، سی آئی آئی آئی ٹی جموں اور این آئی اِی ایل آئی ٹی میں مارچ 2024 ء میں منعقدہ یو ٹی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے تقریباً 250 اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ یو ٹی سطح کے مقابلے کے فاتحین کو قومی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے تعلیمی شراکت داروں کے ذریعے تربیت دی گئی۔جموںوکشمیر کے 18 منتخب اُمید واروں کا ایک دستہ آج نئی دہلی پہنچ گیا تاکہ15 سے 19 ؍مئی 2024 ء تک نئی دہلی میں بیوٹی تھراپی ،کلائوڈ کمپیوٹنگ ، سائبر سیکورٹی ، فیشن ٹیکنالوجی ، گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی، ویلڈ نگ ، کار پینٹری وغیرہ جیسے شعبوں میں اَپنی متنوع صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جاسکے۔سی این سی ٹریننگ سکل کا ایک اُمید وار بنگلور کے مقام پر حصہ لے رہا ہے۔جموں و کشمیر نے بھی 2018 ء اور 2021 ء میں حصہ لیا اور یوٹی کے لئے ایک انعام اور تمغے لے کر آئے۔یہ تقریب قوم کی تعمیر میں ہنر مندی اور دستکاری کا جشن مناتی ہے، ہنر مند نوجوانوں کو روایتی حدود سے بالاتر ہو کر خواب دیکھنے اور عالمی سطح پر اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بااِختیار بناتی ہے۔اِنڈیا سکلز کمپی ٹیشن نیشنل سکلز کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس سے شرکأ کو اَپنے سیکھنے کے نتائج کا کریڈٹ دینے اور ان کے منتخب کردہ شعبوں میں فروغ پذیر کیرئیر کو آگے بڑھانے کی اِجازت ملتی ہے۔