amit shah

وزیر داخلہ امیت شاہ آج کی شام سرینگر وارد ہونگے

رات بھر قیام کے بعد جمعہ کو کئی وفود سے ملاقات کریں گے

سرینگر // وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کی شام سرینگر وارد ہونگے اور رات کے قیام کے بعد جموں کو وہ کئی وفود سے ملاقات کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کے سلسلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کی شام سرینگر کا دورہ کریں گے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع بتایا کہ امیت شاہ جمعرات کی شام سرینگر پہنچیں گے اور ایک رات قیام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے دن شاہ مختلف وفود سے ملاقات کرنے والے ہیں جن میں سول سوسائٹی کے ارکان اور بی جے پی کے کارکنان شامل ہیں۔امیت شاہ کا سرینگر کا دورہ ملک بھر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے درمیان آیا ہے، تاہم، بی جے پی نے وادی کشمیر کی 3 نشستوں کے لیے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ سرینگر لوک سبھا حلقہ میں چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو پولنگ ہوئی، جس میں 38 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے جو کہ لوک سبھا انتخابات میں 1996 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔7 مرحلوں والے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ اور اننت ناگ-راجوری سیٹوں پر بالترتیب 20 مئی اور 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 04 جون کو کیا جائے گا۔دریں اثنا، بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بھی اس کی تصدیق کی کہ امیت شاہ جمعرات کی شام سرینگر کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ وہ کئی وفود سے ملاقات کر سکیں۔