وزیر اعلیٰ نے سرینگر سے عازمین حج کے پہلے جتھے کو روانہ کیا

وزیر اعلیٰ نے سرینگر سے عازمین حج کے پہلے جتھے کو روانہ کیا

سرینگر //وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر سے حج کیلئے 2026 کے باضابطہ آغاز کے موقع پر سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عازمین حج کے پہلے جتھے کو الوداع کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عازمین حج سے بات چیت کی ، گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے محفوظ ، پرامن اور روحانی طور پر مکمل سفر کی خواہش کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقدس یاترا ہمدردی ، اتحاد اور بھائی چارے کی اقدار کو تقویت دے گی ۔ عازمین سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے حج کی کامیاب تکمیل کیلئے دعا کی اور جموں و کشمیر میں دیرپا امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی بھلائی کیلئے الہی برکتیں مانگیں ۔ اس دوران پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر 431 عازمین کو لے کر آج سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تین پروازیں روانی ہونے والی تھیں ۔ حج کی سہولت کیلئے 18 اپریل سے 5 مئی 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 28 پروازیں چلیں گی ۔ اس سال جموں و کشمیر کے 4706 عازمین حج ادا کریں گے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈپٹی کمشنر بڈگام ، ڈائریکٹر ائیر پورٹ سرینگر ، سینئر سول اور پولیس حکام ، جموں و کشمیر حج کمیٹی کے اراکین ، ائیر پورٹ اتھارٹی کے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے ۔