سرینگر//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے این ایچ 244 پر سدھ مہا دیو ۔ درنگا اور سنگھ پورہ ۔ وائلو ٹنل پروجیکٹوں کی حمایت اور منظوری کیلئے وزیر اعظم شری نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے یہ اہم منصوبے نمایاں طور پر رابطے کو مضبوط بنائیں گے ، ہر موسم تک رسائی کو یقینی بنائیں گے اور وادی چناب اور ملحقہ علاقوں میں اقتصادی ترقی کو تیز کریں گے ۔ حکومت ہند نے جموں و کشمیر میں این ایچ 244 میں 9,779.42کُل تخمینہ لاگت پر یک طرفہ جڑواں ٹیوب سدھ مہادیو ۔ درنگا ٹنل ( 12.85 کلو میٹر بشمول 2 لین پلس پیویڈ شوڈر اپروجز) اور ٹوئن ٹیوب سنگھ پورہ ۔ وائلو ٹنل ( 38.61 کلو میٹر 2 لین پلس پیویڈ شوڈر اپروجز سمیت ) کی تعمیر کی منظوری دی ہے ۔ اپنی سابقہ مداخلت کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ سال جون میں انہوں نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر کو خط لکھ کر پروجیکٹوں میں تاخیر کو اجاگر کیا تھا اور ان پر فوری غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے زور دیا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی این ایچ ( او ) اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے تا کہ جموں و کشمیر اور قوم کی ترقی کے وسیع تر وژن کے مطابق ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اپنی بات چیت میں وزیر اعلیٰ نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا کہ این ایچ 244 پر این ایچ آئی ڈی سی ایل کے تحت دیگر این ایچ پروجیکٹوں پر کام جاری ہے ، ان دو اہم ٹنلوں میں تاخیر چناب خطے کیلئے متوقع سماجی و اقتصادی فوائد میں رکاوٹ بن رہی ہے اور اس کی معاشی پسماندگی پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے ۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










