جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عم عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں اور ملک و بیرون ملک دیوالی منانے والوں کو پرتپاک مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی برائی پر اچھائی کی فتح اور حق و صداقت کی فتح کی علامت ہے ۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہ تہوار امید ، ہم آہنگی اور ہمدردی کا پائیدارپیغام دیتا ہے ، جبکہ اتحاد اور باہمی احترام احترام کی اقدار کو تقویت دیتا ہے جو ہندوستان کے بھر پور ثقافتی تنوع کی وضات کرتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر گھر میں خوشیاں ، امن اور خوشحالی لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار ہر گھر کو خوشیوں سے روشن کرے اور جموں و کشمیر اور پورے ملک میں امن ، خوشحالی اورترقی کا آغاز کرے ۔










