استھال اور ریشی پورہ میں سیلاب تحفظ کے کاموں کے سنگِ بنیادکھے
کلگام//وزیر صحت و طبی تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ ایتو نے کلگام ضلع کے استھال گاؤںکا دورہ کیا اور عوام سے بات چیت کرنے اور ان کی ترقیاتی مطالبات و شکایات کا جائیزہ لینے کیلئے عوامی دربار منعقد کیا ۔ بات چیت کے دوران علاقے کے لوگوں نے وزیر کے سامنے مختلف مسائل اور ترقیاتی مطالبات پیش کئے ۔ انہوں نے کی شکایات کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ جائیزمسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر وزیر نے استھل میں سیلاب سے بچاؤ کے کام کاسنگِ بنیاد رکھا جسے فلڈ کنٹرول سب ڈویژن ڈی ایچ پورہ فلڈ کنٹرول ڈویژن اننت ناگ کے ذریعے 834.44 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے نبارڈ کے تحت انجام دیا جا رہا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصدعلاقے کو سیلاب کے خطرات سے بچانا اور زرعی اراضی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنا ہے ۔ سکینہ ایتو نے یو ٹی کیپیکس کے تحت ریشی پورہ گاؤں میں 75.27 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے سیلاب سے بچاؤ کے کام کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔ یہ کام فلڈ کنٹرول ڈویژن اننت ناگ اور فلڈ کنٹرول سب ڈویژن ڈی ایچ پورہ کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ کی قیادت میں جامع اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جوابدہ حکمرانی کیلئے عوامی رسائی کے پروگرام اور لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطہ بہت ضروری ہے ۔ اس موقع پر وزیر نے مختلف کاروباری اکائیوں کے قیام میں تعاون کیلئے مشن یووا کے تحت 10 استفادہ کنندگان میں 55لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے ۔ وزیر کے ہمراہ اے سی ڈی ، سی ای او ، سی ایم او ، تحصیلدار پہلو ، ڈی وائی ایس او ، اے ایل سی ، بی ڈی او اور دیگر متعلقہ افسران تھے ۔










