سری نگر//وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ شنڈے نے آج راج بھون سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔رُکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شنڈے بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے لیفٹیننٹ گورنر سے سیاحت ، ثقافتی تبادلے اور اِقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے کے لئے ’’ مہاراشٹر ابھون ‘‘ بنانے کے لئے سری نگرمیں زمین مختص کرنے کی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموںوکشمیر یوٹی نے چیلنجوں کو مواقع میں بدل دیا ہے اور جموںوکشمیر اَب کامیابی اور خوشحالی کی علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیریوٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ گذشتہ چار برسوں میں مساوات اور سماجی اِنصاف کے ساتھ سماجی و اِقتصادی ترقی نے سب کے لئے ہمہ گیر ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا ہے۔‘‘










