سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہندوستانی پیرا تیر انداز شیتل دیوی کو احمد آباد میں منعقدہ’ ورلڈ آرچری پیرا سیریز 2026 ‘کے مرحلہ سوم میںوومنز کمپاؤنڈ اِنفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر مُبارک باد پیش کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیتل کی یہ شاندار کامیابی جس میں کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم مقابلے میں کانسی کا تمغہ بھی شامل ہے، پوری قوم کے لئے باعث ِ فخر ہے۔ اُنہوںنے ان کے مستقبل کے تمام عزائم میں مزید کامیابیوں اور اعزازات کے حصول کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔19 سالہ عالمی چمپئن نے گولڈ میڈل کا مقابلہ 144۔144 سے برابر رہنے کے بعد ’شوٹ آف‘ میں قازقستان کی آئزادہ سیدان کو شکست دی۔ شیتل نے اَپنے شوٹ آف تیر سے 10 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ سیدان صرف 9 پوائنٹس ہی حاصل کر سکیں جس کے نتیجے میں ہندوستانی تیر انداز نے یہ ٹائٹل اَپنے نام کر لیا۔










