سری نگر//کشمیر ٹریڈرالائنس نے جمعہ کو عوام خاص طور پر تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں کووڈ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کووڈ مناسب رویے پر عمل کریں۔کے ٹی اے کے صدر اعجاز شہدار نے جموں و کشمیر میں5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد500 سے زیادہ انفیکشن کیسوں کے ریکارڈ کے ایک دن بعد کہاکہ بڑھتے ہوئے کویڈ نے خوف و ہراس پیدا کیا ہے اور پر، کسی کو اس حقیقت سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ یہ چھوٹا وائرس کس طرح تباہی مچا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ صحت انتظامیہ کی طرف سے تجویز کردہ معیاری پروٹوکول پر عمل کریں تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس سے معاشی اور نفسیاتی دونوں طرح کے نقصانات سے نچا جاے۔شاہدار نے کہاکہ انہوں نے پہلے ہی تجارتی حلقوں کے نام اپیل جاری کر دی ہیں کہ وہ پروٹوکول پر مکمل طور پر عمل کریں اور اپنے کام کی جگہوں پر کووڈ ہدایات کی تعمیل کو بھی یقینی بنائیں۔










