rain

وادی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں لوگوں نے راحت کی سانس لی

جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ندی نالے سوکھ گئے ،کسانوں کو تشویش

سری نگر//وادی کشمیر میں کے کچھ علاقوں خاص کر جنوبی کشمیر میں جمعہ کی صبح بارشوں کاسلسلہ شروع ہوا ہے جو قریب کچھ علاقوں میں ایک گھنٹے تک جاری رہا ہے جس کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں لوگوں خاص طور پر کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق محکمہ وادی کشمیر میں 14اور15ستمبر کی درمیانی رات کو ہی آسمان پر بادل چھائے رہے ہیں جس دوران علاقے میں جمعہ صبح سے ہی کچھ علاقوں میں ایک گھنٹے جبکہ چند علاقوں میں30منٹوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے جس کے نتیجے میں یہاں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے کیوںکہ وادی کشمیر میں قریب80سال کے بعد ستمبر کے مہینے میں اس طرح گرمی نے شدت اختیار کی ہے ۔ تاہم اکثر علاقوں میں انتظار کے باوجود بال آسمان سے ختم ہوئے اور کھلی دھوپ نکلی ہے جہاں پھر ایک بار اتنہائی تیز دھوپ تھی۔ادھر وادی کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں سالہا سال پرانے چشموں کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے ۔جبکہ تقریباً تمام نالے سوکھ گئے ہیں جہاں مویشیوں کے لئے پانی موجود نہیں ہے جبکہ کچھ علاقوں میں لوگ انتہائی ضرورت کے مد نظر رکھ کر باغات میں سنچائی کرنا چاہتے ہیں تاہم پانی کی عدم موجودگی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوا اور کسانوں کی سال بھر کی کمائی کو بھی خطرہ لاحق ہوا ہے۔