13 اکتوبر تک بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی:محکمہ موسمیات
سری نگر//وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔جبکہ محکمہ موسمیات نے13اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ؎میدانی علاقوں میں رات بھر کی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد، جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسم صاف رہا اور محکمہ موسمیات نے منگل کو 13 اکتوبر تک آسمان صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ اونچائی پر بارش/برفباری کا ایک مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے لیکن “امکانات کم ہیں۔”انہوں نے کہا کہ 11سے 13اکتوبر تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ14سے17 اکتوبر تک جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی پر برفباری کا امکان ہے اور اس کے امکانات 60-70 فیصد کے درمیان ہیں۔گزشتہ شام سے منگل کی صبح 8.30 بجے تک بارش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سری نگر میں 16.7 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 17.2 ملی میٹر، پہلگام میں 16.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 3.6 ملی میٹر، کوکرن باگ میں 21.0ملی میٹر، گلمرگ میں 26.6ملی میٹر، جموں میں 27.5 ملی میٹر، بانی میں 27.5 ملی میٹر، بانی سے 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کٹرا 32.4ملی میٹر اور بھدرواہ 18.4 ملی میٹرریکارڑ ہوئی ہے۔










