محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوںتک موسم پھر سے ابتر رہنے کی پیش گوئی کی ، 14سے پر ہوگا موسم بہتر
سرینگر//وادی کشمیر میں جمعہ کو صبح سے ہی ایک بار پھر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی گاڑیوں اور مکانوں کونقصان پہنچا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر وادی میں 11سے 12مئی تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہا اور دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔ اس بیچ شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز و تند ہوائیں چلانے کے نتیجے میں کئی درختاں اُکھڑ گئے اور کئی جگہوں پر درخت گاڑیوں پر گر آئے جس کے نتیجے میں متعد د گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی ایک جگہ جن میں پٹن قصبہ بھی ہے میں تیز اور طوفانی ہوائوں سے مکانون کے چھت اُڑگئے ہیں۔ تاہم اس بیچ کسی جگہ سے سے کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ا دھر محکمہ موسمیات نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کہیں کہیں پر جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو کئی جگہوں پر گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں اور ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برف کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری (اونچائی تک) زیادہ تر مقامات پر گرج چمک،چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے۔13 مئی سے جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر 14 سے 17 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیا ت نے کہا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 10.0 کے مقابلے میں کم از کم 10.4 ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں گزشتہ رات 6.6 کے مقابلے میں کم سے کم 7.1 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 8.8 کے مقابلے میں کم از کم 9.5 ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 0.2 زیادہ تھا۔گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 26.5 کے مقابلے میں 25.0 کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء حکام نے بتایا کہ جمعہ کو تیز ہواؤں نے بارہمولہ ضلع سمیت شمالی کشمیر کے کچھ حصوں کو نشانہ بنایا جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ تیز ہواؤں نے شمالی کشمیر کے کئی حصوں میں رہائشی مکانات سمیت املاک کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ تاہم کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ مختلف مقامات سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔پٹن کے ٹپر علاقے کے قریب سری نگر بارہمولہ ہائی وے پر بھی آندھی کے باعث ایک درخت سڑک پر گرنے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی جبکہ کئی گاڑیوں پر درخت گرنے سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ادھر پٹن کے وانی گام بالا میں عبدلاوحید خان ولد مرحوم محمد مقبول خان اور عبدالرشید خان ولد مرحوم سمندر خان ساکن وانی گام کے رہائشی مکان کے چھت اُڑ گئے ہیں جس کے نتیجے میںرہائشی مکانوں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔










