sugar

وادی کشمیرکے 4550سے زیادہAAY صارفین کیلئے 3ماہ کاکھانڈکوٹا جاری

3کلوگرام کھانڈفی کلو13روپے50پیسے کے حساب سے لیں

سری نگر//محکمہ فوڈ،سیول سپلائز اورعوامی تقسیم کاری نے منگل کے روز 5ہزارAAYصارفین کیلئے تین ماہ کا کھانڈکوٹا جاری کردیاہے ،اورصارفین سے کہاگیاہے کہ وہ اپریل سے جون 2023تک کااپنا کھانڈکوٹا فی کلو13روپے50پیسے کے حساب سے متعلقہ راشن ڈیپوئوں سے حاصل کرسکتے ہیں ۔جے کے این ایس کومتعلقہ محکمے کے باوثوق ذرائع نے بتایاکہ کشمیر وادی میں AAYزمرے میں آنے والے صارفین کیلئے تین ماہ کامقررہ کھانڈ کوٹا متعلقہ راشن ڈیپوئوں کیلئے بھیجاگیاہے اورصارفین اپنے اپنے راشن ڈیپوئوں سے فی راشن کارڈ ایک کلو گرام کھانڈکے حساب سے تین ماہ کاکھانڈ لے سکتے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالاسلام میرکی ہدایت پر محکمہ فوڈ،سیول سپلائز اورعوامی تقسیم کاری کشمیر کے متعلقہ سیکشن کی جانب سے وادی بھرمیں قائم تمام سرکاری راشن ڈیپوئوں کیلئے کھانڈکامقررہ کوٹا بھیجاگیا ۔انہوںنے بتایاکہ کشمیر وادی میں AAYیعنی انتیودیا انا یوجناکے زمرے میں آنے والے صارفین کی کل تعداد4803.37ہے ،جن میں سے 4550.87ایسے صارفین یعنی راشن کارڈہولڈروں میں تقسیم کرنے کیلئے اسی حساب 4550.87کوئنٹل کھانڈ متعلقہ راشن ڈیپوئوںکو بھیجا گیا،جہاں سے متعلقہ صارفین اپنے کوٹا کامقررہ کھانڈ ماہ اپریل تاجون2023لے سکتے ہیں ۔ذرائع نے عام صارفین کی جانکاری کیلئے کہاکہ رجسٹرڈاے اے وائی صارفین کو تین ماہ کیلئے تین کلوگرام کھانڈ دیاجائے گا،اوراُنھیں ایک کلوکھانڈ کیلئے 13روپے 50پیسے کے حساب سے کل 40روپے50پیسے اداکرنے ہونگے ۔انہوںنے اس زمرے میں آنے والے صارفین سے کہاکہ وہ اپنے کوٹے کاکھانڈمحکمہ کی جانب سے مشتہر کردہ قیمت پرہی اپنے راشن ڈیپو سے لیں ،اورکسی قسم کی اضافی قیمت ادانہ کریں ۔ذرائع نے مختلف اضلاع کیلئے بھیجے گئے کھانڈ کے کوٹے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع باننت ناگ کیلئے 823.66کوئنٹل ، ضلع گاندربل کیلئے266.47کوئنٹل ،ضلع بارہمولہ کیلئے789.24کوئنٹل ، ضلع باندی پورہ کیلئے244.81کوئنٹل ، ضلع بڈگام کیلئے553.17کوئنٹل،ضلع کپوارہ کیلئے735.48کوئنٹل،ضلع کولگام کیلئے316.98کوئنٹل،ضلع پلوامہ کیلئے408.85کوئنٹل،ضلع شوپیان کیلئے185.21کوئنٹل،سری نگر (نارتھ)کیلئے134.05اور سری نگر(ساوتھ)کیلئے92.95کوئنٹل کھانڈ بھیجاگیاہے ۔