اگلے ماہ کی 7تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ، درجہ حرارت میں بھی اضافہ ممکن ۔ محکمہ موسمیات
سرینگر//وادی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کے بیچ سرینگر میں منگل کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اگلے چند دنوں تک گرمی سے راحت کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 7جون تک وادی کشمیر میں موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور ان دنوں عام طور پر موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ ادھر شدت کی گرمی کی وجہ سے عام لوگوں کو خاص کر مزدو طبقہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ دریں اثناء محکمہ صحت نے ایک بار پھر لوگوں سے کہا ہے کہ وہ دن میں کھلے دھوپ میں زیادہ باہر رہنے سے گریز کریں کیوں کہ براہ راست دھوپ سر پر پڑنے کی وجہ سے ’’سن سٹروک ‘‘ کا خطرہ ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سخت ترین گرمی کا دور چل رہا ہے اور ماہ مئی میں اس طرح کی گرمی کی شدت قریب 58سال بعد دیکھنے کو ملی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ماہ مئی میں اس طرح کی گرمی معمول سے کہیں زیادہ ہے جبکہ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں 7جون تک موسم خشک رہے گا تاہم بیچ بیچ میں موسم ابرا ٓلود رہنے کا بھی امکان ہے ۔ وادی میں گرمی کی شدت کے درمیان سرینگر میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ معمول سے زیادہ ہے ۔ دریں اثناء دن بھر شدید گرمی کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ افراد کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بیچ محکمہ صحت نے ایک بار پر لوگوں سے کہا ہے کہ وہ دن میں کھلی دھوپ میں زیادہ محنت کا کام کرنے سے گریز کریں اور زیادہ دیر تک دھوپ سر پر پڑنے سے گریز کریں کیوں کہ ’’زیادہ دھوپ کی وجہ سے سن سٹروک کا خطرہ ‘‘رہتا ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ گرمی کے اس سیزن میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور اگر ممکن ہو تو دن میں کم سے کم ایک دفعہ ضرور نہالیں تاکہ جسم کا درجہ حرارت اعتدال پر رہیں۔










