rain

وادی میں کہیں کہیں پر ہلکی برفباری اور بارش کا امکان

اگلے چند دنوں تک موسم ابتر رہ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات

سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کو مطلع ابرآلود رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں تک موسم کی صورتحال ابتر رہ سکتی ہے اور میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ اس بیچ شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق موسم کی پیش گوئی کے درمیان رات بھر کے بادل چھائے رہنے کے بعدبدھ کو بھی دن بھر مطلع ابرآلود رہا جبکہ جموں و کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور سال کے اس وقت جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں یہ معمول سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.4 سیلسیس کے مقابلے میں کم از کم 8.0 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لئے یہ معمول سے 3.3 سیلسیس زیادہ تھا۔پہلگام میں گزشتہ رات 0.7 سیلسیس کے مقابلے میں کم سے کم 4.7 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 3.3 سیلسیس زیادہ تھا۔محکمہ نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہونے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 3.3 سیلسیس کے مقابلے میں 7.7 سیلسیس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 3.2 ° C زیادہ تھا۔گلمرگ میں گزشتہ رات 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔”27 مارچ کی شام سے 28 تک، عام طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے جس میں ہلکی بارش (میدانی علاقوں میں)/ برف باری (اونچائی تک) کئی مقامات پر متوقع ہے۔29 مارچ کو، محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہاکہیں کہیں پر ہلکی بارش،برف کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 30-31 مارچ تک، جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش، برفباری کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں تک موسم کی صورتحال ابتر رہے گی اور دن اور رات کے درجہ حرارت میں پھر سے گراوٹ ہوسکتی ہے ۔