مختلف علاقوں میں03 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد
سرینگر // سماج سے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے سوپور اور گاندربل میں 04 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق انچارج پولیس پوسٹ وترگام نے ایس ڈی پی او رفیع آبادو ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈنگھی وچہ کی نگرانی میںسیلو بہرم پورہ پل کے نزدیک ایک گاڑی (ٹرک) کو روک کر تلاشی لی ۔ جس میں تین افراد سوار تھے ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 100ایم ایل 70بوتلیں کوڈین فاسفیٹ بر آمد کئے ۔ ان کی شناخت نصیر احمد شیخ ولد محمد جمال ، محمد امین شیخ ولدفاروق احمد ، اور دانش منظور بت ولد منظور احمد بٹ ساکنان سیلو سوپور کے طور پر ہے ۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آرمتعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس ڈنگی وچہ میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔اس کے علاوہ پولیس پوسٹ شادی پورہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایس پی گاندربل شری سندیپ گپتا-آئی پی ایس کی ہدایت پر، کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ منظور احمد بٹ عرف سیٹھا ولد مرحوم غلام محمد بٹ ساکنہ بٹوینا نامی ایک شخص نے علاقے کے مقامی نوجوانوں کو فروخت کرنے کے ارادے سے اپنے رہائشی مکان پر کچھ ممنوعہ ادویات رکھی ہیں۔ اس پر تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے، پولیس پارٹی نے انچارج پولیس پوسٹ شادی پورہ کی سربراہی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر گاندربل کی نگرانی میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران سٹرپس سائیکو ٹراپک سبسٹنس ملزمان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ۔ واردات میں استعمال ہونے والا ممنوعہ مادہ اور گاڑی موقع پر ہی قبضے میں لے لی گئی۔ ملزم فرار ہو ا ہے اس کو جلد سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آرمتعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس گا ندربل میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔۔










