omicron

وادی میں امی کرون کی دستک ،پوری وادی کشمیر انتظامیہ متحرک

3غیر مقامی افراد سمیت5کے ٹسٹ مثبت

سری نگر//وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے دستک دیا ہے جس دوران وادی میں 3غیر مقامی افراد سمیت5 معاملات درج ہوئے ہیں۔اس دوران معاملات کے حوالے سے جانکاری منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی انتظامیہ بڑے پیمانے پر متحرک ہوئی ہے ۔اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اورپونچھ میں دو بنک شاخوں میںملازمین کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعددونوں شاخوں کو فلحال بند کر دیا گیا ہے ۔اس دوران کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے امتحانات ملتوی ،جبکہ جی ایم سی سری نگر نے ایم بی بی ایس کے لئے آف لائن کلاسز کو معطل کردیا۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میںامی کیرون نے باضابطہ طوردستک دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس دوران منگل کے روزشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سے تعلق رکھنے والہ حاملہ خاتون اومی کرون کیلئے مثبت پائی گئی ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے اومی کرون مثبت کیس کی تصدیق کی ہے۔ اْن کا کہنا ہے کہ ضلع بارہمولہ کے دانی سیدان اْڑی سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق کی گئی ہے ساری صورتحال کی وجہ سے علاقے کی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایک عہدہ دار نے بتایا ایک کیس پیر کے روز پایا گیا ہے۔جبکہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیان میںایک مثبت کیس سامنے آیا ہے۔انہوں نے بتایا اس کے علاوہ تین غیر ملکی مقامی افراد کے ٹسٹ مثبت آٗے ہیں۔انہوں نے بتایا تین غیر مقامی افراد کو واپس کیا گیا ہے۔ جبکہ وادی کشمیر میں انتظامیہ متحرک نظر آرہی ہے۔ادھر شمالی کشمیرکے بانڈی پورہ میں 15 ملازمین کے کووِڈ19ٹیسٹ مثبت , جموں و کشمیر بینک کی دو شاخیں بندکر دی گئی ہے۔نمائندے نے بتایاشمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں حکام نے منگل کو جموں اور کشمیر بینک کی دو شاخوں کو عوامی لین دین کے لیے 15ملازمین کا کویڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بند کر دیاگیا ہے۔سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کے مین بازار میں مین برانچ سمیت جموں و کشمیر بینک کی دو برانچوں کو ملازمین کے کویڈ ٹیسٹ مثبت آنے عوامی لین دین کے لیے بند کر دیا گیا۔ایک اہلکار نے بتایا، ’’جبکہ رابطہ کا پتہ چل رہا ہے، کچھ ملازمین کو قرنطینہ سے گزرنے کے لیے کہا گیا ہے‘‘۔دریں اثنا، ضلع میںکویڈ19کی تعداد منگل کو 63 فعال کیسوں کے ساتھ 10,223 تک پہنچ گئی۔دریں اثنا جموں سے نمائندے نے بتایا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مینڈھر برانچ کو کچھ عملے کے کویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینک عملے کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران ملازمین کے کچھ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کے بعد بینک کو بند کر دیا گیا ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ملازمین کے کویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ برانچ کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کر دیا گیا۔وادی کشمیر میں کورونا کے بڑتھے معمالات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میںدرس و تدریس کا سلسلہ رک گیا ہے ۔کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر سمسٹر کے اختتامی امتحانات کو معطل کر دیا ہے۔محکمہ کے سربراہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اسکول آف لاء اور منسلک لاء کالجوں کے جنرل ویوا وائس اور موٹ کورٹ آف ایل ایل بی، بی اے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے امتحانات اگلے ھکم نامے تک معطل رہیں گے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا، ” طلبہ کو یکم فروری کو محکمہ کی ویب سائٹ پر بقیہ امتحانات کے مستقبل کے انعقاد کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا”۔ادھر گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے حکام نے منگل کو ادارے میں ایم بی بی ایس اور بی ایس سی پیرامیڈیکل کورسز کے لیے فزیکل کلاس کے کام کو کووڈ کے موجودہ اضافے اور وائرس کے نئے ویرینٹ “اومی کرون” کے خطرے کے درمیان معطل کردیا۔پرنسپل جی ایم سی سری نگر پروفیسر سمیعہ راشد کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک حکم نامے میں ایم بی بی ایس اور بی ایس سی پیرا میڈیکل کورسز کے سلسلے میں تھیوری کلاسز کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی، تاہم کہا گیا کہ آن لائن تدریس اور کلینیکل پوسٹنگ پہلے سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق جاری رہے گی۔کالج نے پیر کے روز وبائی امراض میں اضافے کے پیش نظر فیکلٹی کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ سکمز، صورہ اور میڈیکل کالج بمنہ نے بھی فیکلٹی کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ملک کے باقی حصوں کی طرح، جموں و کشمیر میں بھی اس وقت کویڈ-19کے معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے حالانکہ ابھی تک یوٹی میں وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے صرف چند ہی کیسز کا پتہ چلا ہے۔