کشمیروادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ،موسم17اکتوبر تک موسم خراب رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات
سری نگر//وادی کشمیر اورخطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کاسلسلہ برابر جاری ہے جبکہ دونوں علاقوں کے پہاڑوں و کچھ بالائی علاقوں میںہلکی برف باری ہوئی ہے جس کے باعث مغل روڑ۔گریز روڈ، سنتھن اورکشتواڑ روڑٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند جس کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے اور سنیچر کے روزآسمان پر بادل چھائے اور بوندابھاندی جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر کوصبح سویرے سے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں جن میں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔نامہ نگاروں کے مطابق خطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے جبکہ کشمیر کے سنتھن،گریز،زوجلاپاس،گریز وغیرہ میں بھی برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج ہوئی۔درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے ہلکے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا ہے۔ادھر برف باری کے باعث مغل روڑ،بانڈی پورہ ،مگریز روڈ، سنتھن ،کشتواڑاور مرگن ٹاپ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 17 اکتوبر تک برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے اور کسانوں سے اس دوران فصل کٹائی سے اجتناب کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق راز دان ٹاپ پر تازہ برف باری کے باعث بانڈی پورہ ، گریز روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں شروع ہوئیں جن کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔دریں اثنا نا ساز گار موسمی حالات کے پیش نظر سنتھن ، کشتواڑ روڑ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ایس ڈی ایم کوکرناگ کی طرف جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری اور بدلتے ہوئے موسمی صورتحال کے پیش نظر سنتھن – کشتواڑ اوع مرگن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں پر موسم سازگار ہونے اور برف ہٹانے تک ٹریفک معطل رہے گا۔ادھر وادی کشمیر میں ان دنوں باغات سے سیب اتارنے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے تاہم تازہ بارشوںاور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں نے کام روک دیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شالی کاٹنے کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہوا ہے جبکہ میوہ باغات مالکان اس موسم میں بارشوں کے منتظر تھے جبکہ شالی اور باقی فصلوں کے لئے دھوپ اور گرم موسم کا لوگ انتظار کر رہے ہیں۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 14سے17تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ18سے باضابط طور پھر ایک بار موسم میں بہتری آنے کے امید ہے۔










