وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی کپواڑہ اِندروال اور کشتواڑ کے عوامی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو لولاب کے علاقے کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل بشمول کھیلوں ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیت ، سڑک رابطے ، فائر سٹیشن کی منظوری ، مذہبی مقامات کی ترقی اور سیاحت کو فروغ سے متعلق مطالبات کی ایک یاد داشت پیش کی۔اِسی طرح ڈی ڈی سی ممبر پونچھ ریاض بشیر ناز نے لیفٹیننٹ گورنر کو صحت سہولیات کی اَپ گریڈیشن ، سڑک رابطے ، بجلی کی فراہمی وغیرہ سے متعلق پونچھ کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔بعد اَزاں، کشتواڑ کے اِندروال علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک عوامی وفد جس کی سربراہی طارق حسین کین جے اینڈ کے سیکرٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ کر رہے تھے ، نے اقلیتی طبقوں کے مسائل پیش کئے جس میں وِلیج ڈیفنس اور ڈھوک ڈیفنس کمیٹی کے اراکین، پہاڑی زبانوں کے فروغ کے علاوہ بونجواہ ، دراب شالہ ، مغل میدان ، چترو ، مروہ اور وروان کے دیگر ترقیاتی مسائل شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔