Lt Governor meeting Vice Chairperson DDC Kupwara.

وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی کپواڑہ ، اقلیتی ملازمین کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سرینگر// ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ کے وائس چئیر پرسن شیخ حاجی فاروق احمد میر نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی کپواڑہ نے حال ہی میں منعقدہ بنگس فیسٹیول میں شرکت کیلئے لفٹینٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے عوامی اہمیت کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ آل ایمپلائیز جوائینٹ ایسوسی ایشن کشمیر ( اقلیتوں ) کے ایک وفد نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ وائس چئیر پرسن کے وی آئی بی بھی موجود تھیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے ملازمین کو تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے ہیلپ لائن نمبر قائم کرنے اور وادی میں کام کرنے والے اقلیتی ملازمین کی شکایات کو دور کرنے کیلئے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایک نوڈل افسر کی تقرری کیلئے موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں ۔ یہ طریقہ کار ملازمین کی شکایات پر ضلع وار ہفتہ وار رپورٹ کو بھی یقینی بنائے گا ۔