national health mission

نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے اپریل 2023 ء کے مہینے کیلئے

ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

سری نگر/ /نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے آج اپریل 2023 کے مہینے کیلئے ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی۔ سہج ) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی ۔ اِس اقدام کے تحت عمل آوری کے پہلے مرحلے میں 578 سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان کو دیگر سہولیات تک بڑھایا جائے گا ۔ حکومت کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زمرے میں میڈیکل کالجوں میں پہلے نمبر پر چھاتی امراض کے ہسپتال جموں ، اس کے بعد نفسیاتی امراض ہسپتال جموں ، اے ایچ جی ایم سی راجوری ، نفسیاتی امراض ہسپتال سرینگر اور چھاتی امراض کا ہسپتال سرینگر شامل ہیں ۔ اس زمرے میں نیچے پانچ میں جی ایم سی ہندواڑہ ، کشمیر نرسنگ ہوم سرینگر ، جی ایم سی کٹھوعہ ، گورنمنٹ ہسپتال لل دید سرینگر اور سپر اسپیشلٹی جموں شامل ہیں ۔ ضلع ہسپتالوں کے زمرے میں پہلے نمبر پر ڈی ایچ پونچھ اس کے بعد ڈی ایچ جے ایل این ایم سرینگر ، ڈی ایچ بانڈی پورہ ، ڈی ایچ کولگام اورڈی ایچ ریاسی نے حاصل کیا ہے ۔ اس زمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ڈی ایچ گاندر بل ، ڈی ایچ رام بن ، ڈی ایچ شوپیاں ، ڈی ایچ بڈگام اور ایم سی سی ایچ اننت ناگ شامل ہیں ۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز ( سی ایچ سیز ) کے زمرے میں پہلا درجہ سی ایچ سی سیر نے حاصل کیا ہے اس کے بعد سی ایچ سی شانگس ، سی ایچ سی ڈورو ، ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ اور سی ایچ سی اوڑی کا نمبر آتا ہے ۔ اسزمرے میں سب سے نیچے پانچ میں سی ایچ سی نوشہرہ ، سی ایچ سی تاریتھ ، سی ایچ سی یاری پورہ ، سی ایچ سی ٹنگمرگ اور سی ایچ سی کنگن شامل ہیں ۔ پرائمری ہیلتھ سنٹرز ( پی ایچ سیز ) اور یو پی ایچ سیز کے زمرے میں پہلا رینک پی ایچ سی مٹن نے حاصل کیا ہے اس کے بعد پی ایچ سی کاک پورہ ، پی ایچ سی سالار ، پی ایچ سی اچھہ بل اور پی ایچ سی سریگفوارہ ہے ۔ اسزمرے میں سب سے نیچے پانچ میں پی ایچ سی ٹھکرا کوٹ ، پی ایچ سی ٹیٹوال ، پی ایچ سی مسو، پی ایچ سی مچل اور پی ایچ سی کیرن شامل ہیں ۔ ہسپتالوں کی درجہ بندی سہولیات کی مختلف زُمروں میںیعنی حکومت کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں، میڈیکل کالجز، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، سی ایچ سیز اور پی ایچ سیز کیلئے تفویض کی گئی ہے ۔ رینکنگ رجسٹریشن ای ایم آر ( الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ) کی تبدیلی ، آئی پی ڈی ،مریضوں کی رجسٹریشن اور اپریل 2023 مہینے کیلئے جے کے اِی ۔سہج پورٹل پر اپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔