نہامہ کاکا پورہ میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی

اعلیٰ لشکر کمانڈر سمیت دو مقامی ملی ٹنٹ از جاں ، رہائشی مکان کو نقصان / پولیس

سرینگر // جنوبی ضلع پلوامہ کے نہامہ کاکا پور ہ علاقے میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں اعلیٰ لشکر کمانڈر سمیت دو ملی ٹنٹ جاں بحق ہو گئے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق نہامہ کاکاپورہ پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا جس دوران وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز جونہی اس مکا ن کے نزدیک پہنچ گئی جس میں ملی ٹنٹ چھپے تھے تو وہاں موجود مسلح ملی ٹنتوں نے فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی علاقے کو سیل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کی گئی جنہوں نے ملی ٹنٹوں کے فرار ہونے کے ساتھ راستے بند کئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی دوران محاصرے میں پھنسے ملی ٹنٹوں کے گھروالوں کو جھڑپ کے مقام پر طلب کر لیا گیا اور انہوں نے ملی ٹنٹوں کو ہتھیار ڈال کر خودسپردگی کرنے کو کہا تاہم انہوںنے نہیں مانا جس کے بعد دوبارہ سے جھڑپ شروع ہوئی اور علاقے میں کچھ وقت تک فائرنگ جاری رہنے کے بعد مکان بھی نذر آتش ہو ۔ ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ تھم جانے کے ساتھ ہی وہاں دو ملی ٹنٹوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی جن میں سے ایک کی شناخت ریاض احمد ڈار ساکنہ ستھر گنڈ کاکا پورہ اور دوسرے کی شناخت رئیس احمد ساکنہ لرو کاکا پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور ریاض احمد اعلیٰ کمانڈر ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئہے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے نہامہ کاکا پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جو ایک جھڑپ میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران دونوں جانب سے گولیوں تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہنے کے بعد دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں ملی ٹنٹ کمانڈر ریاض احمد ڈار ساکن ستھرکنڈ کاکاپورہ اور س کا ساتھی مارا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاض احمد نو سال سے سرگرم تھا اور لیشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر تھا جس کی تلاش سیکورٹی فورسز کئی برسوں سے تھی۔ فورسز کے مطابق وہ کئی حملوں میں ملوث تھا اور اس کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہیں، جھڑپ میں رائیس احمد نام کا ایک اور عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے جو لرو کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ تقریباً تین سال سے سرگرم تھا۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق ابھی تک نہیں کی ہے۔