Nizam din bhat

نظام الدین بٹ پیپلز کانفرنس میں شامل

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی ) کے سینئرلیڈر نظام الدین بٹ نے سنیچر کے روز پیلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔اس دوران سجاد غنی لون نے ان کا استقبال کیاہے ۔ انہوں نے بتایاصرف ایک لیڈر ہے جوجموں و کشمیر کے لوگوں کی جو بغیر کسی تضاد کے رہنمائی کر سکتا ہے ۔ پی ڈی پی کے سابق سینئر لیڈر دو بار کے قانون ساز اور تجربہ کار سیاسی رہنما نظام الدین بٹ اپنے کئی سیاسی کارکنوں کے ساتھی یہاں ایک بڑے اجتماع کی موجود گی میںسنیچر کے روز پی سی میں شامل ہوئے جس دوران پارٹی چیر مین سجاد غنی لون نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ ان کااستقبال کیا۔نظام الدین بٹ کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے ، سجادلون نے کہا کہ یہ ان کے اور پارٹی کے کارکنوں کے لیے نظامالدین بٹ کا کو پارٹی میں واپس لانا کسی عید سے کم نہیںہے اور وہ تبدیلی کے ایجنڈے کو ترتیب دینے میں پارٹی کی کوششوں کی تکمیل کریں گے ۔انہوں نے کہا بٹ کو ان کے والد کے ساتھ گہرے تعلقات تھے جب سجاد غنی لون بہت چھوٹے تھے ۔انہوں نے بتایا بٹ کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ان کی پارٹی کے لئے ایک بڑی خوشی کی بات ہے ۔لون نے کہا کہ عوام کے ساتھ ان کا تعلق پارٹی کی مجموعی نشوونما اور زمین پر مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے بتایانظام الدین کو پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کا ایک خاص درجہ ہے۔ نظام صاحب جے کے پی سی کے بانی ارکان میں سے تھے اور پارٹی انہیں ایک مثالی نوجوان کے طور پر یاد کرتے ہیں جو تبدیلی کی خواہش سے متاثر ہے۔پیپلز کانفرنس کے چیر مین نے کہا نظام بٹ نے سیاست سے وقفہ لیا اور صحافت سے وابستہ ہو گئے۔ اس طرح وہ جے کے پی سی سے دور ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا ہم ان کی پارٹی میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاوہ 1983 اور 1987 میںانہوں نے پی سی کی ٹکٹ پر انخاب لڑا تھا جس میں بہت کم مارجن سے ہار گیا۔ اس ۔ ان انتخابات میں بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر 1987میں این سی کانگریس اور 1983 میں این سی نے دھاندلی کی تھی۔