nidaekashmir

ندائے کشمیر کے زیر اہتمام آن لائن مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد

شعرائنے اپنے کلام سے سامعین کوخوب محظوظ کیا

سری نگر//ندائے کشمیر کی جانب سے آن لائن مزاحیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کے کئی نامور شعراء جن میں ایوب صابر، پریم ناتھ شاد عبدالرحمان فدا اور ڈاکٹر شیدا حسین شیدا کے علاوہ دیگر نوجوان شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کئیے۔ تفصیلات کے مطابق ندائے کشمیر کی جانب سے آن لائن مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوا. مشاعرے کی صدارت ضلع پلوامہ کے نامور شاعر ،ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے کی۔ کشمیری زبان کے معروف شاعر ایوب صابر نے مہمان خصوصی جبکہ پریم ناتھ شاد اور ڈاکٹر شیدا حسین شیدا مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شامل رہے۔تقریب کے آغاز میں ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض تنہا ایاز نے انجام دئے۔ مشاعرے میں شعراء نے اپنے مزاحیہ کلام کے ذریعے سامعین کو خوب ہنسانے کی کوشش کی ،حاضرین نے شعراء کی تعریف کی۔مزاحیہ مشاعرہ میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں سکندر ارشاد ،مظفر حسین دلبر ،جی ایم آشتی ،محترمہ فاطمہ جی , شوکت ثاقب پوش پوری ,شاہ اعجاز ,فیاض دلگیر ,غلام رسول مشکور، پریم ناتھ شاد ،افتخار انجم ،ایوب صابر ،ڈاکٹر شیدا حسین شیدا اور عبدالرحمان فدا شامل ہیں۔مشاعرے کے آخر پر صدر محفل عبدالرحمان فدا نے اپنے صدارتی خطبہ میں شعراء￿ پر زور دیا کہ وہ ایسی شاعری کو پروان چڑھائیں جس سے معاشرے کا اصلاح ہو کیونکہ سماج میں آجکل مادی دور میں جہاں منشیات ،رسومات بد ،نشہ آور ادویات کے استمال نے کافی حد تک جنم لیا ہے۔ انہوں نے شعراء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی شاعری کے ذریعے منشیات کی وباء￿ اور دیگر سماجی برائیوں سے عوام کو بیدار کریں تاکہ ان بدعات کا قلع قمع ہوسکے۔ نامور شاعر عبدالرحمان فدا نے ندائے کشمیر کی ادبی خدمات کو کافی سراہا اور مزاحیہ مشاعرہ منعقد کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔انہوں نے مشاعرے میں شرکت کرنے کیلئے تمام شعراء حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضع رہے کہ مزاحیہ مشاعرہ مراز ادبی سنگم نے بھی اپنے پیج پر چلایا جس کیلئے ادارہ ندائے کشمیر نے مراز ادبی سنگم کا شکریہ ادا کیا ہے۔