گاندربل / /سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، رِی ہیبلٹیشن اور رِی کنسٹرکشن (ڈی ڈی ایم آر آر آر) محکمہ ناظم ضیاء خان نے آج گاندربل کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاںعام لوگوں کے مسائل اور خدشات کا جائزہ لینے کے لئے عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی۔اِس موقعہ پروائس چیئرمین ڈی ڈی سی گاندربل بلال احمد، اے ڈی ڈی سی گاندربل، مشتاق احمد سمنانی، اے ڈی سی گلزار احمد، اے ایس پی گاندربل کے علاوہ ریونیو، بجلی، صحت، تعلیم، تعمیراتِ عامہ، ایف سی ایس اینڈ سی اے، زراعت اور متعلقہ محکموں سمیت سرکار محکموں کے سربراہان نے اَپنے متعلقہ شعبوں سے متعلق مسائل کو دُور کرنے کے لئے شرکت کی۔اِس موقعہ پر پی آر آئی کے نمائندوں نے اَپنے علاقوں سے متعلق متعدد خدشات اور ترقیاتی مسائل اُٹھائے جن میں بابا دریادین میں بہتر سڑک اور موبائل کنکٹویٹی، چونٹوالیوار کے علاقے میں لفٹ اِری گیشن کا جلد آغاز، چترگل بالا واٹر سپلائی سکیم کا جلد آغاز، پی ایچ سی واکورہ کے لئے نئی عمارت کی تکمیل، ہائیرسیکنڈری سکول واکورہ کے لئے اضافی رہائش، فیلی پورہ میں گراؤنڈ کی ترقی ، متعدد سڑکوں کی چوڑائی، تجاوزات کا خاتمہ اور عام آدمی سے متعلق دیگر مسائل شامل ہیں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رابطہ پروگرام کا اِنعقادمقامی لوگوں سے براہِ راست اِستفساری گفتگو ،ان کے خدشات کو دورہ کرنے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر قیمتی آرأ جمع کر کے اِنتظامیہ اور عوام کے درمیان خلیج کو پُر کرنے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ ناظم ضیاء خان نے عوامی رابطہ کیمپوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اِجتماعات شہریوں کو اَپنی شکایات کا اِظہار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیںاور حکومت کو مناسب ذرائع سے ان کے حل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ان کی اہلیت کے تحت مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔اُنہوں نے پی آر آئی کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خیالات اور تجاویز کو فعال طور پر پیش کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ترقی کے لئے مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اَپنی پنچایتوں میں سٹیٹ لینڈکو غیر قانونی تجاوزات سے محفوظ رکھیں۔سیکرٹری موصوف نے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شرکأکو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور مقررہ وقت میں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے سرکاری اَفسران پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کے لئے قابلِ رَسائی رہیں اور ضلع میں مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مقررہ ٹائم لائنزمقرر کریں۔سیکرٹری ناظم ضیا ء نے جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ اَدرکنسٹرکشن ورکرس ایکٹ کی تعلیمی اِمدادی سکیم کے تحت مستحقین میں 1,12,57,000 روپے کا چیک بھی پیش کیا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے جموںوکشمیر سے متعلق زرعی تحقیق اور اِختراع پر آئی سی اے آر کی توجہ پر زور دیا
عبدالرحیم راتھر نے پکھر پورہ عرس کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پیشگی تیاریوں پر زو ردِیا
جاوید رانا نے سول سیکرٹریٹ میں متعدد وفود سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متعدد اَراکین اسمبلی سے ملاقات کی
رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں۱۰۰ چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے
یو ایف سی: اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا
ہاکی ورلڈ کپ 2026‘ ہندوستان کی شاندارشروعات
قومی کھیل ایوارڈ 2025کا اعلان:تیجسون شنکر اور دیویا دیشمکھ سمیت 17کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ
شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026










