سری نگر//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے بذریعہ ویب نار گجرات اور مہاراشٹر کے ٹور آپریٹروں کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا۔ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے دوران بات چیت کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے تناضر میں سیاحتی شعبے اور شراکت داروں کی بحالی اور بقاء کے لئے محکمہ کی کوششوں کی تفصیل دی۔اُنہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وادی کشمیر آنے والے سیاحوں کو آرام دہ قیام ہو۔ناظم سیاحت نے میٹنگ کو ان اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی جن میں کووِڈ سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جموں وکشمیر آنے والے تمام سیاح آرادہ اور یادگار قیام کریں ۔ دورانِ ویب نار اُٹھاے گئے کچھ سوالات کے جواب میں ڈاکٹر اِیتو نے مہاراشٹرٹور آپریٹروں ایسوسی ایشن ( ایم ٹی او اے ) کو فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ویب نار میٹنگ میں راجین پاریکھ خزانچی ایم ٹی او اے ، ابھی جیت پاٹل ( جے اینڈ کے کوآرڈی نیٹر ۔ ایم ٹی او اے ) ، اَجے پرکاش صدر ٹافی، جے بھاٹیا ( وی پی ٹی اے اے آئی )، جتندر کیجر یوال ( چیئرمین ۔ مہاراشٹر چپٹر ۔ آئی اے ٹی او) ،دھرمیندر سنگھ ( صدر۔ مہاراشٹر چپٹر ۔ اے ڈی ٹی او اے)، مارک فرنانڈس کنسلٹنٹ گواٹوراِزم ، ناسک ناگپور اور پونے کے ٹور آپریٹروں نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کے اَفسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔










