عمودی توسیع اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہماری توجہ کا مرکز ہے ۔ چودھری محمد اِقبال
سری نگر//ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے آج ضلع کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورمختلف زرعی فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ جاری زرعی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے مختلف مقامات پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے مختلف زرعی فصلوں کی کاشت میں عمودی توسیع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں اورعمودی توسیع محکمہ کی توجہ کا مرکز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے آب و ہوا کے منظر نامے اور غیر زَرعی مقاصد کے لئے زمینی وسائل کے اِستعمال کے درمیان عمودی توسیع ہی واحد راستہ ہے۔ ناظم زراعت نے کاشت کاروں سے کہا کہ وہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈِی پی) اور محکمہ کی طرف سے عملائے جانے والے دیگر پروگراموں سے اِستفادہ کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ کے مختلف اَقدامات کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کریں۔ناظم زراعت کے ہمراہ محکمہ کے کچھ سینئر افسران بھی موجود تھے۔










