ناظم زراعت کشمیر کا دورۂ اَننت ناگ

محکمہ کی کسان طبقے کی سماجی و اقتصادی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ چودھری محمد اقبال

سری نگر//ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے اننت ناگ ضلع کی سبزیوں اور پھولوں کی نرسریوں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے اننگ ناگ کے شانگس اور کچھ دیگر دیہاتوں کا بھی دورہ کر کے وہاں مختلف کسانوں سے بات چیت کی اور ضلع میں مختلف زرعی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔اُنہوں نے دورے کے دوران مختلف علاقوں کے کسانوں سے ملاقات کی اور محکمہ کی طرف سے متعارف کی گئی اور علاقے کے کسانوں کی جانب سے اَپنائے گئے مختلف زرعی سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے میں موقعہ پر ہی رائے لی۔ناظم زراعت کشمیر نے مختلف علاقوں کے کسانوں سے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے کسانوں کو یقین دِلایا کہ محکمہ زراعت کی مختلف سرگرمیوں میں اُنہیں ہر ممکن تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنوہں نے کسانوں نے سے کہا کہ وہ محکمہ کی طرف سے دی گئی ہدایات اور رہنمائی خطوط پر سختی سے عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کاشت کاروں کو مختلف زرعی فصلوں کی کاشت کے دوران جدید ترین تکنیکی اقدام فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اَچھے منافع حاصل کئے جاسکیں اور علاقے کی کاشت کار طبقے کی سماجی و اِقتصادی تبد یلی حاصل کی جاسکے۔چودھری محمد اِقبال نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فصل کے بعد کی مختلف سرگرمیوں اور موسم سرما میں مختلف زرعی فصلوں کی کات کے دوران کسانوں کی مدد اور سہولیت فراہم کرٰن۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ علاقے کی کسان طبقے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ناظم زراعت کے ہمراہ چیف ایگری کلچر آفیسر اننت ناگ اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔