سری نگر//ناظم اطلاعات مِنگا شیر پا نے سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ کے ساتھ اُن کے والد سیّد عبدالرشید شاہ کے اِنتقال پر گہر ے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔اَپنے تعزیتی پیغام میں منگا شیر پا نے سیکرٹری سیاحت اور سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اِظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اور لواحقین کا یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی ہے۔










