قصبہ کو میونسپل حدود میں لانے کا مقامی لوگوں نے کیا زور دار مطالبہ
سرینگر //محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور بلدیاتی اداروں کی غفلت شعاری کے نتیجے میں قصبہ مینڈھر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے یہاں کی آبادی کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی آبادی نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ قصبہ کو میونسپلٹی کے دائرے میں لایا جائے تاکہ یہاں پر ترقیاتی کام شروع ہوسکیں ۔ خاص کر سڑکوں کی مرمت ، صحت و صفائی اور دیگر عوامی مفاد کے کام انجام پائیں۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ پنچائت کی غفلت شعاری کے باعث قصبہ مینڈھر کی خستہ حالت جس کے باعث قصبہ میں بسنے والی عوام کو مشکلات و مصائب کا سامنا یاد رہے کہ سرحدی ضلع پونچھ کا اسمبلی حلقہ مینڈھر جو کہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے اور جس کا سارا دارو مدار قصبہ مینڈھر پر ہے جہاں پر مینڈھر قصبہ بڑی آبادی پر مشتمل ہے۔اس سلسلہ میں مینڈھر علاقہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ سرپنچ حبیب اللہ خان نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جہاں پر چھوٹے چھوٹے قصبوں کو سرکار نے میونسپلٹی کا درجہ دیا ہوا ہے لیکن قصبہ مینڈھر بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور اس وقت تک سرکار نے مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ نہ دے کر بہت بڑی آبادی کے ساتھ نا انصافی کی ہے لوگوں نے سیاسی لیڈران کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لیڈران کی وجہ سے اس وقت تک مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ نہیں دیا گیا اور مینڈھر قصبہ کے اندر پانی کی نکاسی کے لئے نالیاں بھی نہیں ہیں اور پانی سڑکوں کے بیچ و بیچ سے گزرتا ہے اور زوردار بارشوں کے دنوں میں لوگوں کی دکانوں کے اندر اور محلوں میں پانی چلاجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا بے شمار نقصان ہوتا ہے جبکہ مینڈھر قصبہ کے اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ ملا ہوتا تو آج مینڈھر قصبہ کی یہ حالت نہ ہوتی۔ لوگ جب قصبہ کی سڑکوں سے گزرتے ہیں تو کئی ان کو سوچنا پڑتا ہے کہ کپڑے خراب نہ ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے قصبوں کو اگر سرکار نے میونپلسٹی کا درجہ دیا ہوا ہے تو پھر مینڈھر قصبہ کو کیوں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے ہمیں بتایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میونسپلٹی کے درجہ کو لے کر کئی بار عوام نے سیاسی لیڈران کے علاوہ سرکار نمائندگان سے بھی مینوپسلٹی کے لئے بات چیت کی لیکن نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر مینڈھر کو میونسپلٹی کے درجے سے محروم رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوری طور مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ قصبے میں صفائی و پانی نکاسی کا کوئی بندو بست کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لوگ آرام سے بازار کا چکر لگا سکیں۔کیونکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی دکانداروں کے ساتھ ساتھ محلہ میں بسنے والے لوگوں کو بھی کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انھوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور مینوسپلٹی کے درجے کو لے کر ایک فائل تیار کر کے ریاستی گورنر کو بھیجی جائے اور مداخلت کرکے مینڈھر کو میونسپلٹی کا درجہ جلد از جلد دلوایا جائے۔










