awam ki awaz

میرعدیل نے ’’ عوام کی آواز‘‘میںلیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ریڈیو ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘ میں لسجن سری نگر سے تعلق رکھنے والے میر عدیل کی تجویز کا ذکر کیا ہے اور مستقبل قریب میں ان پر عمل درآمد کی اُمید ظاہر کی۔میر عدیل نے کہا ،’’ لیفٹیننٹ گورنر کا میں بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے میر ی تجویز اور میرے خیالات کو اَپنے ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘ میں ذکر کرنے کے قابل سمجھا اور جموںوکشمیر یوٹی میں مستقبل کی ترقی کے لئے زمینی سطح پر اس کی عمل آوری کی توقع کی ہے۔‘‘میر عدیل جو ایک تربیت یافتہ دانتوں کا ڈاکٹر ہے ، نے کہا کہ مجموعی طور پر پائیداری پر دھیان دئیے بغیر تعمیرات کا بے ترتیب منظر ان کی تشویش ہے۔وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ذریعے وسائل کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کو قابل بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے ایک پائیدار ہائوسنگ پالیسی کو اَپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بڑی تعدادمیں آبادی سڑکوں ، پینے کے صاف پانی ، نکاسی آب نظام اور بجلی وغیرہ کا خیال رکھے بغیر گھر بنا رہی ہے ۔اِس لئے وہ ایک مناسب ہائوسنگ پالیسی بنانے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ لوگ پائیداری کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے زمین کم اور سکڑ تی جارہی ہے جس کا براہِ راست اَثر ہماری زراعت پر مبنی معیشت پر پڑرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِس وقت جس اہم مسئلے کا سامنا ہے وہ پورے جموںوکشمیر یوٹی میں پائیدار روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ اسے ایک پائیدار معیاری بولی کے دستاویز کو مدعوکر کے اس مین پروکیورمنٹ پالیسی کو شامل کر کے متوازن کیا جاسکتا ہے ۔میر عدیل جہلم کو یمنا میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لئے سیوریج کے پانی کو دریا میں پھینکنے سے قبل اسے ٹریٹ کرنے کے لئے کیاہے ۔ اس کے پاس شہر کی بھیڑ کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اسے ٹریفک مسائل سے بچانے کا بھی منصوبہ ہے۔اُنہوں نے جہانگیر چوک سے این ایچ 44 تک فلائی اوور کو بڑھانے ، مہجور پُل سے ریلو ے سٹیشن نوگام تک متبادل کنکشن چند عملی حل کرنے ، ویتھ پورہ ۔ بٹوارہ پُل سے لنک کے ساتھ ایک جنکشن کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سونہ وار کے بہت مصروف علاقے پر ٹریفک کو کم کرنے کا مشورہ دیا ۔کچھ دیگر تجاویز میں جموںوکشمیر میں زندگی کے معیار کو قابل احترام بنانے کے لئے ہر بستی میں کھیل میدان ، سکول اور تیز رفتار اِنٹرنیٹ کی فراہمی شامل ہے۔میر عدیل نے ’’ عوام کی آواز کو عام لوگوں کی تجاویز اورخیالات سننے کے لئے ایک بہت ہی جدید پلیٹ فارم قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی طور پر اہم پائیدار ترقی کے اِقدامات کے لئے موجودہ اِنتظامات کی وابستگی کی ضرورت ہے تاکہ ان کے زمینی سطح پر نفاذ ہوسکے۔