سری نگر//میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور پیر پنچال کے آرپاربالائی علاقوں میںدرمیانی سے بھاری برف باری ہونے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی ۔سونہ مرگ ،سودھنا ٹاپ،مژھل اور گریز کے اونچی علاقوںمیں شدید برف باری ہونے کے باعث کرناہ کپوارہ اور گریز بانڈی پورہ سمیت کئی رابطہ سڑکوںکوبندکردیاگیاہے ۔اس دوران قاضی گنڈسے بانہال تک تیزبارشیں ہونے کے باوجود سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیںپڑا۔تاہم سری نگر لیہہ شاہراہ اور مغل روڑ نیز سن تھن روڑکوحکام نے گاڑیوںکی آواجاہی کیلئے تاحکم ثانی بند کردیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق وادی کشمیر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا کیونکہ اونچائی والے علاقوں میں برف باری ہوئی اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جمعرات کوصبح ساڑھے 8 بجے تک19 سینٹی میٹر اور پہلگام میں ایک سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی اور 24 گھنٹوں میں سری نگر میں 2.8 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں9.8 ملی میٹر، کپواڑہ میں 11.3 ملی میٹر، کوکرناگ7ملی میٹر، جموں میں 1.8 ملی میٹر، بانہال میں24.5 ملی میٹر، کٹرہ میں 1.8ملی میٹر اور بھدرواہ میں 15.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس دوران معلوم ہواکہ سونہ مرگ ،سودھنا ٹاپ،مژھل اور گریز کے اونچی علاقوںمیں کیساتھ ساتھ رام بن کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ۔حکام نے بتایاکہ سادھنا ٹاپ پر2.5 سے3.0 فٹ،کرناہ کے دیگر بالائی مقامات پر ڈیڑھ فٹ سے تین فٹ ،ٹنگڈار میں 4انچ سے ڈیڑھ فٹ ،کرانہ کے نچلے علاقوںمیں ایک سے چار انچ تک برف جمع ہوئی جبکہ کپوارہ ضلع کے مژھل علاقہ میں 2فٹ تک برف جمع ہوئی ہے ،اور کچھ مقامات پر جمعرات کی صبح ہلکی برف باری ہو رہی تھی۔دریں اثنا، محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9ڈگری زیادہ تھا۔انہوںنے کہاکہقاضی گنڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4،پہلگام میں 1.7، کوکرناگ میںمنفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ، گلمرگ میں منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میںگزشتہ رات پارہ 1.5ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا ۔اس دوران قاضی گنڈسے بانہال تک تیزبارشیں ہونے کے باوجود سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیںپڑا۔تاہم سری نگر لیہہ شاہراہ اور مغل روڑ نیز سن تھن روڑکوحکام نے گاڑیوںکی آواجاہی کیلئے تاحکم ثانی بند کردیاہے ۔حکام نے بتایاکہ بانہال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران کافی بارش ہوئی لیکن اسکے نتیجے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل پر کوئی اثر نہیں پڑا،اور گاڑیوںکی آمدورفت بغیرکسی خلل یارکائوٹ کے جاری رہی ۔










