موسمی صورتحا ل میں تبدیلی سے وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ، لوگ گرم ملبوسات پہننے پر مجبور
سرینگر///محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسم سازگار رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر طویل خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجومنگل کی اعلیٰ صبح تک جاری رہا جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں درمیانی رات بھر بارشیں ہوئی ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کیساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں دورا ن شب ہی اس وقت موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جب آسمان پر کالے بادل چھا جانے کے ساتھ تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 11اکتوبر کی صبح ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔










