کولگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر// معاشرے سے منشیات کی خاتمے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا۔سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر انچارج ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کولگام نے اوکے علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک لیا اور تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے پانچ گرام چرس اور 05کلو گرام خشخاش پوست برآمد کرکے ضبط کی۔ گرفتار افراد کی شناخت ہلال احمد میر ولد عبدل رشید میر ساکن اوکے کولگام کے بطو ر ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 202/2021درج کیا گیا اورمذید تحقیقات شروع کردی۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کوئی بھی معلومات لے کر آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہمارے مسلسل اقدامات سے کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔










