جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی ، کپواڑہ میں مزید تین منشیات فروش گرفتار

سرینگر/// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کپواڑہ میں02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمدکیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور منشیات فروش کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کپواڑہ کی قیادت میں پولیس چوکی درگمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے متعلقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایف سی آئی بوہامہ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا جس کی شناخت عاشق احمد راتھر ولد حبیب اللہ راتھر ساکن کندی کے طور پر کی گئی تھی ۔ دوران چیکنگ اہلکاروں نے اس کے قبضے سے 200 گرام چرس جیسا مادہ برآمد کر لیا۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔دریں اثنا، ایک اور کارروائی میں، پولیس اسٹیشن کپواڑہ کی ایک پولیس پارٹی نے ریگی پورہ کراسنگ پرناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی شناخت وسیم احمد کابو ولد فاروق احمد کابو ساکن مراتگام، ہندواڑہ کے طور پر کی گئی۔ دوران چیکنگ اہلکار اس کے قبضے سے 20گرام براؤن شوگر برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسے گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس سے کپواڑہ علاقے کے کچھ منشیات فروشوں نے منشیات کی فراہمی کے لئے رابط کیا تھا جو منشیات سے عادی ہے ۔اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیا گیا ہیں اور مقدمات کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔مزید ایک اور منشیات فروش جس کی شناخت ہلال رشید خان ولد عبدالرشید خان ساکن میدان پورہ لولاب کے طور پر کی گئی جسے متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کرنے کے بعد کپواڑہ پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت آج حراست میں لیا ہے۔ وہ پولیس اسٹیشن لال پورہ کپوارہ کے دائرہ اختیار میں منشیات کی فروخت اور دیگر مجرمانہ معاملات میں ملوث تھا۔ متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے علاوہ، ملزم نے علاقے کے عام لوگوں میں دہشت اور خوف کا ماحول پیدا کر رکھا تھا۔