کولگام اوربارہمولہ میں05 منشیات فروش گر فتار، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر// منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ اور کولگام میں پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ سی این آئی کے مطابق کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔تھانہ قیمو کی ایک پولیس پارٹی نے قومی شاہرا ہ کے قریب کھڈوانی بائی پاس پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشکوک افراد کو روکا جو نائیلون کا تھیلا لے کر جا رہے تھے جن کی شناخت منظور احمد وگے دامادہ گل محمد ڈار اور مشتاق احمد بگو ولد ولی محمد بگو ساکنہ ریڈوانی پائین کے طورپر ہیں۔ چیکنگ کے بعد ان کے قبضے سے 3 کلو پوست کا بھوسا اور 3 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ مزید برآں، پولیس پوسٹ میربازار کی ایک پولیس پارٹی نے منی گام کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کی اور چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا اور تلاشی لی ۔ دوران تلاشی موجود افسران نے 220 گرام چرس جیسے مادہ اور 15000روپے کی نقد رقم (نشہ آور اشیاء کی آمدنی سے متعلق) برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مذکورہ شخص کی شناخت رئیس احمد ترے ولد محمد یوسف ترے ساکن خواہ میر علی چنی چوک اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے اور اسے گرفتار کرکے جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔اس طرح سے بارہمولہ میںایس ایچ او تھا نہ بونیار کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے گنائی محلہ ترکانجن میں قائم ایک ناکہ پر دو افراد کو روکا۔ ان کی شناخت عبدالقیوم گنائی اور غلام حسن گنائی ولد غلام رسول ساکنہ ترکانجن بونیار کے طور پر ہیں کو تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 446 گرام ہیروئن (جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے) برآمد ہوئی۔اس سلسلے میںمنشیات فروشوں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اس کے مطابق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔










