ممنوعہ لبریشن فرنٹ کے سربراہ کی حالت تہاڑ جیل میں نازک

جیل انتظامیہ نے علاج کے لئے رام منوہر لوہیااسپتال منتقل کیا

سرینگر//لبریشن فرنٹ کے سربراہ کی حالت میں بگڑ جانے کے باعث اس سے مزیدعلاج کے لئے دہلی کے اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں ا سکی حالت اب خطرے سے باہربتائی جارہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق پچھلے پانچ دنوں سے عدالت میں اپنے کیسوں کی پیروی نہ کرنے کے بعد بھوک ہڑتال پرچلے جانے سے ممنوع لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی حالت بگڑ گئی، بلڈ پریشر میں اضافہ ہونے کے بعد تہاڑ جیل انتظامیہ نے ا سے رام لوہیا منوہر اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسلسل فاقہ کشی سے یاسین ملک کے جسم کاتوازن متاثر ہوا ہے بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہواہے تاہم علاج شروع کیاگیاہے اب ا سکی حالت خطرے سے باہرہے ۔واضح رہے کہ لبریشن فرنٹ کے سربراہ پچھلے پانچ دنوں سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پرچلے گئے ہے ان کامطالبہ ہے کہ اپنے کیسوں کی عدالت میں خود پیروی کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ان پرجوالزامات لگائے گئے ہے ان کادفاع کرسکے۔ سرکار کوانہوںنے اس سلسلے میں تحریری طور پرآگاہ کیاتھاتاہم سرکار کی جانب سے انہیں اس کی اجازت نہیں دے دی گئی جس کے بعد انہوںنے بھو ک ہڑتال شروع کردی۔