modi

ملک میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات جاری:نریندر مودی

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ ان کو روزگار فراہم کرنے کیلئے سرکار زوروں پر کوشش کررہی ہے اور ملک کے زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے متعدد اقداما ت اُٹھائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے 71ہزار 56ایسے نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکری کے آرڈر تقسیم کرنے کی مہم کی آغاز کیا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ روزگار میلے میں کافی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے اور اس مہم کے تحت آج ملک کے 45مقامات پر ان نوجوانوں کو یہ آرڈر فراہم کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس بیان میں کہا گیا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں اور اُن کی فلاح و بہبود کی سرکار فکر مند ہے ۔سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے مشن کے انداز میں کام کررہی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے مشن کے انداز میں کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں میں مختلف روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ مہم مستقبل میں بھیجاری رہے گی۔ نوجوانوں کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قراردیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہحکومت ان کی صلاحیت اورتوانائی استعمال کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔انہوںنے بھرتی ہونے والے نئے افراد سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر معلوماتحاصل کریں، ہنر پیدا کریں اور صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرمیوگی بھارت ٹکنالوجی پلیٹ فارم پرکئی آن لائن کورسز ہیں ، جو بھرتی ہونے والے نئے افرادکو مستقبل میں آگے بڑھنے کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔ اس سلسلے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے 71ہزار 56ایسے نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکری کے آرڈر تقسیم کرنے کی مہم کی آغاز کیا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ روزگار میلے میں کافی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے اور اس مہم کے تحت آج ملک کے 45مقامات پر ان نوجوانوں کو یہ آرڈر فراہم کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس بیان میں کہا گیا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں اور اُن کی فلاح و بہبود کی سرکار فکر مند ہے اس موقع پر عملے، عوامی شکایاتاور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشرے کے ان طبقوں کو ترجیح دی ہے، جنہیں سابقہ حکومتوں نے نظرانداز کردیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظمنے یہ عہد کیا تھا کہ دس لاکھ افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے کے دوران مرکزیمسلح پولیس فورس، کانسٹیبل ، انکم ٹیکس انسپکٹرس، اساتذہ ، لیکچررس، نرس، نرسنگ آفسیرز، ڈاکٹرس، فارماسسٹ ، ریڈیوگرافرس اور دیگر تکنیکی اور نیم طبی عملے سمیت مختلف عہدوںکے لئے تقرر نامے سونپے جائیں گے۔