پورے ملک نے مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں پر اپنے اعتماد اور بھروسے کی تصدیق کی / ترون چھگ
سرینگر// ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا الائنس وینٹی لیٹر پر پہنچ چکی ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیرانچارج ترون چھگ نے کہا کہ پورے ملک نے مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں پر اپنے اعتماد اور بھروسے کی تصدیق کی ہے۔ اپوزیشن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو ووٹران نے ناکام بنا دیا ہے اور انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد قوم ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گی۔سی این آئی کے مطابق انڈیا الائنس کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ پورے ملک میں پولنگ کے بعد انڈیا بلاک وینٹی لیٹر پر آ گیا ہے ۔ ترون چھگ نے کہا کہ مودی کی قیادت والی بی جے پی تیز رفتاری پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا اتحاد بلبلا ہے جو جلد ہی پھٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک نے مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں پر اپنے اعتماد اور بھروسے کی تصدیق کی ہے۔ اپوزیشن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو ووٹرز نے ناکام بنا دیا ہے اور انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد قوم ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریند ر مودی کی قیادت والی سرکار نے ہر ایک شعبہ میں نئی ترقی لائی ہے اور اس کو رفتار دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ملک کے عوام نے لوک سبھا انتخابات میںایک بار پھر مودی کی سرکار کو ہی ترجیح دی ہے ۔










