jammu kashmir

ملازمین کی کارکردگی سے متعلق تشخیصی رپورٹ

پہلی سہ ماہی رپوٹیں جمع کرنے میں31مئی تک توسیع

سرینگر///جموں و کشمیر حکومت نے ملازمین کی کارکردگی کی نگرانی’ ایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ نظام‘ پر ملازمین کی جانب سے از خود ا تشخیصی رپورٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ سرکار کا کہنا ہے کہ امسال جنوری میں ملازمین کو کو اپنی سہ ماہی س ذاتی تشخیصی پورٹ جمع کرانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ،جس میں پہلی سہ ماہی (جنوریتامارچ، 2024) کے لیے از خود تشخیصی رپورٹ متعلقہ ملازمین کو اپریل 2024 کے پہلے ہفتے تک جمع کرانا ضروری قرار دیا گیا تھا۔وائس آف انڈیا کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری سنجیو ورما نے کہا کہ تاہم، یہ دیکھا گیا ہے کہ ملازمین کی ایک بڑی ذکر تعداد مختلف وجوہات کی بناء پر اپنی رپورٹیںپیش نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا کہ ’ ایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ نظام‘ پر سہ ماہی رپورٹ (جنوری تامارچ) کے لیے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کے لیے مختلف درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔کمشنر سیکریٹریی جی اے ڈی نے بتایا کہ ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی سہ ماہی (جنوری تامارچ، 2024) کے لیے ذاتی تشخیصی رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 مئی.2024 تک بڑ توسیع دی گئی ہے اور ساتھ ہی پہلی سہ ماہی کیلئے رپورٹنگ یاکنٹرولنگ افسران کے ذریعے جائزہ لینے کی آخری تاریخ بھی15جون2024تک بڑھا دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا غیر رجسٹرڈ ملازمین کو پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے اور اپنی سہ ماہی رپورٹیں مقررہ مدت کے اندر جمع کرلازمی ہیانہوں نے انتظامی محکموں کو ہدایت دی کہ ’ ایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ نظام‘ پر ملازمین کی طرف سے سہ ماہی رپورٹس جمع کرانے کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔