Budgam engineering student dies in West Bengal college

مغربی بنگال کے کالج میں بڈگام کے انجینئرنگ طالب علم کی موت

نعش آبائی علاقے میں پہنچ جانے کے بعد کہرام ، ہر طرف رقعت آمیز مناظر

سرینگر //بڈگام کے خانصاب علاقے میں اتوار کو اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب مغربی بنگال کے ایک کالج میں زیر تعلیم علاقے کے ایک طالب علم کی پُر اسرار موت کے بعد ان کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی ۔ نعش آبائی علاقے میں پہنچ جانے کے ساتھ ہی وہاں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ سی این آئی کے مطابق بڈگام کے خانصاب علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو مغربی بنگال کے ایک کالج ہوسٹل میں پُر اسر ار طور پر مردہ پایا گیا ۔ مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد عمر گنائی ساکنہ دبی پورہ یاری کھاہ خانصا ب نامی طالب علم بڈج انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کولکتہ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور وہ اپنے کالج ہوسٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 2جون کو محمد عمر گنائی کے والدین کو فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ محمر عمر اپنے کمرے میں پُر اسر ار طور پر مردہ پایا گیا ہے ۔جس کے بعد لواحقین نے کلکتہ کا رخ کیا اور اتوار کے روز مہلوک طالب علم کی نعش واپس آبائی علاقے میں پہنچائی گئی ۔ عین شاہدین کے مطابق جونہی طالب علم کی نعش آبائی علاقے میں پہنچ گئی تو وہاں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ انہوںنے بتایا کہ جونہی علاقے میں طالب علم کی نعش پہنچی تو وہاں خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے دیکھی گئیں اور پر طرف سے رقعت آمیز منا ظر دیکھنے کو ملیں ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کے آخری رسومات میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی جس کے بعد اس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔