Advisor Farooq Khan

مشیر فاروق خان نے بڈگام کا دورہ کیا ، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا جائیزہ لیا

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بڈگام کا دورہ کیا اور ضلع میں ترقی پذیر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا جائیزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اکرم اللہ ٹاک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر ، سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گُل ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور سپورٹس آفیسر اور محکمہ کے انجینئرز مشیر کے ہمراہ تھے ۔ خان نے سپورٹس اسٹیڈیم بڈگام اور نئے تعمیر شدہ انڈور اسٹیڈیم کا وسیع دورہ کیا جس میں والی بال کورٹ ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ، جوڈو ، کراٹے ، کبڈی اور دیگر انڈور گیمز کی سہولیات موجود ہیں ۔ سیکرٹری سپورٹس کونسل نے مشیر کو ضلع میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ مشیر نے افسر پر زور دیا کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات کے قیام کے ہر امکان کو تلاش کرے تا کہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پسند کے کھیلوں میں مہارت حاصل کریں ۔