جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ ماہی پروری کے کام کاج کے ساتھ ساتھ کئی اسکیموں پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں محکمہ ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر پلاننگ فشریز ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر فائنانس فشریز ڈیپارٹمنٹ ، فشریز ڈیپارٹمنٹ کے تمام جوائینٹ ڈائریکٹرز اور سی پی اوز ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر بٹھناگر نے مختلف اضلاع میں مچھلی کی پیداوار کے کاموں کا تفصیلی جائیزہ لیا اور اس کے علاوہ مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) ، سی اے پی ای ایکس ، محکمہ کے ترقیاتی پروگراموں اور دیگر مسائل کا بھی مشیر نے جائیزہ لیا ۔ مچھلی کی پیداوار کے علاقوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس شعبے کی بہتر ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ان علاقوں میں فش یونٹس کے قیام کو ترجیح دیں ۔ مشیر نے افسران سے کہا کہ وہ موجودہ یونٹ ہولڈرز کو مسلسل ہینڈ ہولڈنگ فراہم کریں تا کہ پیداوار کو بڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ پورے جموں و کشمیر میں بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا جانا چاہئیے تا کہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو شروع کرنے میں مدد کی جائے ۔ سی ایس ایس اور دیگر اسکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے افسران کو انتہائی لگن اور تندہی سے کام کرنے کی تاکید کی تا کہ ان فلاحی اسکیموں کے فوائد مستفدین تک پہنچ سکیں ۔










