جموں//مشن ڈائریکٹر ، اٹل انوویشن مشن اور ایڈیشنل سیکرٹری نیتی آیوگ ڈاکٹر چنتن وشنو ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن ڈاکٹر شمشاد شان اور چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموں کے وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔مشن ڈائریکٹر اے آئی ایم نے لیفٹیننٹ گورنر کو مشن کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی جو نیتی آیو گ ( جی او آئی) کا ایک اہم اقدام ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مشن کا مقصد ہندوستان بھر کے نوجوانوں میں اختراعی اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے جس میں اٹل ٹنکرنگ لیبارٹری پروگرام بھی شامل ہے جس کا مقصد چھٹی سے بارہویں جماعت کے سکولی بچوں کے لئے نوجوانوں کے ذہنوں میں تجسس ، تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کو فروغ دینا ہے ۔نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( سری نگر / جموں ) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایچ دیپک وسن نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جے کے بی او ایس اِی کے نصاب میں این آئی اِی ایل آئی ٹی کے مختلف ہنر پر مبنی کورسوں اور جموں وکشمیر کی یونیورسٹیوں میں متعارف کرانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے اِن کورسوں کے بارے میں بریف کیا جن کا اِنتخاب طلاب چھٹی جماعت سے لے کر گریجویشن تک کر سکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشن ڈائریکٹر اے آئی ایم اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی ای ایل آئی ٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کی ہنر مندی کو فروغ دینے کے لئے تمام اِمکانات تلاش کریں۔ اُنہوں نے انہیں یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔بعد میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن ڈاکٹر شمشاد شاد نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ضلع رام بن کے عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ صحت اور تعلیمی شعبوں سے متعلق مختلف مسائل گوش گزار کئے۔اِسی طرح چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموں کے ایک وفد نے اِس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں جے ڈی اے کی طرف سے نئی تجارتی اور رہائشی جگہوں کی تعمیر ، معیاد ختم ہونے والی لیز میں توسیع سے متعلق مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفودکی طرف سے پیش کئے گئے مسائل بغور سنا اور اُنہیں تمام جائز مسائل کے ازالے کا یقین دِلایا۔اِس دوران سینٹرل یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر سے کہا کہ وہ سینٹرل یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں ، غیر نصابی سرگرمیوں اور اِنتظامی کام کاج کے اعلیٰ معیار کو برقرارر کھیں۔
جموں و کشمیر میں فروری کے دوران بجلی کی طلب میں 17 فیصد کمی
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی، مسلمانوں کو کوٹہ نہیں دیا جائے گا
فوجی تصادم مسائل کا حل نہیں، دنیا کوپائیدار و دیرپا امن کی ضرورت
منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘نشہ مکت’ مہم کو عوامی تحریک بنانا لازمی
جموں و کشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد، نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی










